پاکستان اور بھارت کی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے : امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور پاکستان نے اسے جواب دے دیا، امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اسے کوئی براہ راست فائدہ نہ ہو۔

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی ایشیا میں دونوں پڑوسی ممالک کے مابین کشیدگی کم کرانے کےلیے سفارتی راہداریوں کو استعمال کررہے ہیں، تاہم جنگ میں براہ راست دخل نہیں دیں گے،پاکستان اور بھارت کےدرمیان جوہری جنگ نہیں ہونی چاہیے،ایسا ہوا تو یہ پوری دنیا کےلیے تباہ کن ہوگا۔

جے ڈی وینس نے کہاکہ ہم دونوں ممالک میں کشیدگی کم کروانے کےلیے کام کررہے ہیں،تاہم اس وقت پاکستان اور بھارت کےدرمیان ایٹمی جنگ کا امکان نہیں ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی لڑاکا طیارے مار گرانے کے دعوے بےبنیاد ہیں : عطا تارڑ

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ امریکا خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کےلیے مکمل طور پر پر عزم ہے۔

Back to top button