سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے: رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے،سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔

واضح رہےکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر شہباز حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دےدی ہے۔

حیدرآباد میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ شہباز شریف کو دو بار وزیر اعظم بنوایا،پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے ، دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی : وزیراعظم

بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں،شیر والوں کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے،دو کینالز کی منظوری پی ٹی آئی دور میں ہوئی۔

Back to top button