انسٹا گرام اداکارہ کنگا رناوٹ کے نشانے پر کیوں آ گیا؟

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ جب بولتی ہیں تو اپنی زبان پر قابو نہیں رکھ پاتیں شاید اسی لیے وہ اکثر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں رہتی ہیں، اداکارہ کے رویے کی وجہ سے ان کے ٹوئیٹر اکائونٹ پر بھی پابندی لگ چکی ہے اور اب شاید انکا انسٹا گرام اکائونٹ بھی بند ہونے والا ہے۔ کنگنا نے حالہ ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے اکاونٹس سے تصاویر غائب کیے جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ پلیٹ فارم فضول ہے جہاں سے اگلے ہی دن لوگوں کے کمنٹس غائب ہو جاتے ہیں لیکن تصاویر رہ جاتی ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ فعال کروانے کی کوششوں میں مصروف کنگنا نے انسٹا گرام پر ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں اپنی پوسٹ غائب ہونے کی شکایت کرتے ہوئے اس پلیٹ فارم پر تنقید کی اور ساتھ ہی ٹوئٹر کی تعریف کی۔ خیال رہے کہ 2021 میں ٹوئٹر نے کنگنا کے اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی تھی۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر لکھا کہ ’فضول انسٹا صرف تصاویر کے لیے ہے کیونکہ یہاں جو بھی رائے دی جاتی ہے وہ اگلے دن ہی غائب ہو جاتی ہے جیسا کہ ہر کسی کی رائے بے معنی یا فضول ہو، اس لیے اسے غائب کر دینا ہی بہتر ہے لیکن ان کے جیسے لوگ جو اپنی سنجیدہ رائے یا خیال کو سب تک پہنچا کر ایک بامعنی مباحثہ شروع کرنا چاہتے ہیں ان کا کیا ہوگا۔

لیکن ایسا کرتے ہوئے کنگنا شاید بھول رہی ہیں کہ ٹوئٹر نے ان پر پابندی کیوں لگائی تھی؟ ان کا اکاؤنٹ مثبت مباحثے نہیں بلکہ ان کی نفرت انگیز ٹویٹس کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا جس کے بعد کنگنا نے ٹوئٹر کی جم کر لعنت ملامت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی اور پلیٹ فارم پر اپنی رائے پیش کریں گی۔ تاہم اب کنگنا ٹوئٹر کو مِس کرتے ہوئے اپنا اکاؤنٹ بحال کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Related Articles

Back to top button