دپیکا پڈوکون کا ‘فی امان اللہ’ سے کیا تعلق بنتا ہے؟


بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی نئی فلموں، جانداری اداکاری اور فیشن سے تو خبروں میں رہتی ہی ہیں لیکن انکی کانز فلم فیسٹیول کے دوران ’’فی امان اللہ‘‘ کے ڈیزائن کا ہار پہننے پر خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں، ’’فی امان اللہ‘‘ ہار کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے کانز فیسٹیول کا آغاز 17 مئی سے ہوا تھا اور میلہ 28 مئی تک جاری رہے گا، میلے میں دپیکا پڈوکون کے علاوہ بھی دیگر بھارتی اداکارائیں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی جبکہ اس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی اداکارائیں بھی جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔دپیکا پڈوکون اس بار کانز فیسٹیول کی جیوری کا بھی حصہ ہے، تاہم وہ وہاں پر مختلف برانڈز کی تشہیر بھی کرتی دکھائی دیں اور ان کے تمام اندازوں کو سراہا گیا مگر ان کے ایک انداز، لباس اور جیولری کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
دپیکا پڈوکون نے 75 ویں کانز فیسٹیول کے دوسرے دن معروف کلاتھنگ برانڈز کا دیدہ زیب لباس پہنا، جس کے ساتھ اداکارہ نے سابیا ساچی کی ہی جانب سے تیار کردہ خصوصی ہار بھی پہنا۔ندپیکا کی جانب سے پہنے گئے ہار کو گلابی، ہرے، سفید اور نیلے رنگ کے ہیروں سے تیار کیا گیا تھا، جس کا ڈیزائن قدیم ہندوستان کی مہارانیوں کے زیورات کی طرح بنایا گیا تھا۔
معروف اداکارہ کی جانب سے پہنے گئے ہار کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے ڈیزائن کو جہاں قدیم ہندوستانی روایات کے مطابق بنایا گیا تھا، وہیں اس میں مشرق وسطیٰ اور خصوصی طور پر عرب ثقافت کا عکس بھی دیا گیا تھا، ان کی جانب سے پہنے گئے ہار میں ’فی امان اللہ‘ کے جملے کے بھی ہیرے میں جڑا گیا تھا، جس وجہ ان کا ہار شائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔
دپیکا پڈوکون کے ہار کی جہاں خواتین نے تعریفیں کیں، وہیں مرد حضرات نے بھی ان کے لباس اور فیشن کو سراہا، ہار اور لباس کے علاوہ بھی دپیکا پڈوکون نے کانز فیسٹیول میں متعدد لباس اور فیشن متعارف کرائے، وہ گزشتہ چند سال سے مسلسل کانز کا حصہ بنتی آ رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر بھی ’فی امان اللہ‘ کے ڈیزائن کے ہار کے ساتھ بنوائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی جبکہ ان کی تصاویر کو سابیا ساچی نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا، علاوہ ازیں اداکارہ کے ہار کی تصاویر کو دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شیئر کرتے ہوئے انکے فیشن کی تعریفیں کیں۔

Related Articles

Back to top button