عدلیہ مخالف تقاریر،نوازشریف کیخلاف مقدمہ سماعت کیلئے مقرر

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کیلئے ایک اورمشکل کھڑی ہو گئی،عدلیہ مخالف تقاریر کیس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 2018سے زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 15نومبرکوسماعت کیلئے مقرر کردی ۔

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی۔درخواست میں نوازشریف کیخلاف 2018کے بیانات پرتوہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button