ہانیہ عامر دوست کو گود میں اٹھانے پر تنقید کی زد میں

پاکستان کی خوبرو اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے باعث اکثرو وبیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم اس بار اداکارہ کو ویڈیو سامنے آنے پر ہی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
مداحوں کی جانب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو پر خلاف معمول تعریفوں کے بجائے تنقید کی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو دوستوں کے ہمراہ گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران ایک لڑکے کو گود میں اٹھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
ہانیہ عامر پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے ہانیہ کو پاکستان کی ورون دھون قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ پاکستان کی ورون دھون ہے، مطلب اوور ایکٹنگ بہت کرتی ہے۔ یہی نہیں اداکارہ کی ڈانس ویڈیو پر اکثر صارفین کی جانب سے برہمی کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button