شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کب اکٹھے جلو گر ہونے والے ہیں؟

کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا میں اختلافات اور علیحدگی کی خبروں کے بعد اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس نے دونوں کے ڈیجیٹل شو مرزا ملک کو اسی دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اردو فلکس نے پاک بھارت مقبول جوڑی کے ٹاک شو ’’دی مرزا ملک شو‘‘ کو نشر کرنے کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کیا ہے، اس طرح شائقین کو اب دونوں سٹارز کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس شو کی حتمی تاریخ تو سامنے نہیں آسکی لیکن مداحوں کو یہ بتادیا گیا کہ شو کب نشر کیا جائے گا، اردو فلکس کی جانب سے اس شو کو رواں ماہ میں دسمبر میں نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، انسٹا گرام پوسٹ پر شو کے پوسٹر پر رواں ماہ کا نام درج ہے۔کیپشن میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے لیکن دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل یا میسج شو نہیں کیا گیا ہے، دونوں کی جانب سے ابھی تک اپنی علیحدگی کی خبروں پر کوئی تبصرہ یا پیغام سامنے نہیں آیا ہے۔

 

یاد رہے کہ کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گزشتہ چند ہفتوں سے زیر گردش ہیں تاہم جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر تصدیق کی اور نا ہی تردید کی ہے، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن دونوں اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے کوئی بھی بات میڈیا پر کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ مداح اُمید کر رہے ہیں کہ ڈیجیٹل شو کے دوران دونوں ایک ساتھ میڈیا پر آنے سے شاید برف پگھل جائے، لیکن دونوں سٹارز کے حوالے سے تاحال شادی شدہ زندگی کے متعلق کوئی بات چیت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

سیلیبریٹی جوڑے کے حوالے سے ماضی میں بھی علیحدگی کی افواہیں اڑتی رہی ہیں لیکن وہ سب بالآخر جھوٹی ثابت ہوئیں۔ اب بھی یہ خبریں گرم ہیں کہ دونوں نے اپنے ٹی وی شو مرزا ملک کو ہٹ کروانے کے لیے اپنی زندگی کی افواہ اڑا رکھی ہے۔

Related Articles

Back to top button