شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کس بالی ووڈ اداکار کا کرش نکلیں؟

پاکستانی کرکٹ سٹار شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی افواہیں ٹھس ہو جانے کے باوجود بھارتی اداکار ورون دھون نے ثانیہ مرزا کو اپنا ’کرش’ قرار دے دیا ہے ۔

اداکار ورون دھاون نے بتایا کہ وہ ایک پروڈکشن کمپنی کے ساتھ ایک اشتہار کے لیے کام کر رہے تھے جس میں ثانیہ مرزا کو کاسٹ کیا گیا تھا، اسی دوران ٹینس سٹار ان کے دل کو بھا گئیں۔ورون نے بتایا کہ اس اشتہار کے لیے ہمیں 300 جوتے کرائے پر لینا تھے جن کے لیے میں لنکنگ روڈ گیا۔ اس دوران ثانیہ نے مجھ سے کھانے کے لیے سیب مانگا کیونکہ انہیں بھوک لگ رہی تھی۔ میں نے یہ کہتے ہوئے ثانیہ مرزا کی والدہ کو سیب دیا کہ ’’آنٹی ایپل‘‘ ان کی والدہ نے سمجھا کہ شاید میں مذاق کر رہا ہوں، چنانچہ انہوں نے مجھ سے غصے میں پوچھا کہ تمہیں کس نے کہا تھا سیب لانے کے لیے؟ خوش قسمتی سے اسی دوران ثانیہ آ گئیں اور بتایا کہ سیب میں نے منگوایا تھا۔ لیکن انکا کہنا ہے کہ اس دوران ثانیہ مرزا انکے دل کو بھا گئیں۔

 

یارہے کہ آجکل ورون دھاون اپنی ہارر کامیڈی فلم ’بھیڑیا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 نومبر کو ریلیز ہوگی، اس سے پہلے کچھ دنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں گرم تھیں، اگرچہ دونوں سیلیبریٹیز نے ان کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ اس دوران ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام پر سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل جائیں کہاں؟ لیکن بعد ازاں علیحدگی کی افواہیں تب دم توڑ گئیں جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے “مرزا ملک” نامی شو کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم دونوں الگ الگ رہتے ہیں اور انکی ملاقات زیادہ تر دبئی ہی میں ہوتی ہے جہاں انکا اپنا گھر ہے۔

Related Articles

Back to top button