غیراخلاقی ویڈیوز پر دانیہ کیخلاف کارروائی کی درخواست

مرحوم مذہبی سکالر، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی غیراخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کیخلاف قانونی کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی.
دانیہ شاہ کیخلاف یہ درخواست کراچی کی ایک سماجی تنظیم کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے، معمولی تنازع پر اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہئے۔
ایڈووکیٹ جمیل ورک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی کا حکم دے کیونکہ انہوں نے ہی عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔ اس خاتون نے پوری دنیا میں پاکستان عورتوں کی عزت مجروح کی ہے۔
خیال رہے کہ مرحوم عامر لیاقت حسین نے بھی اپنی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری ہونے کے بعد اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پوچھ رہے ہیں سب برہنہ ویڈیو پر آپ کا موقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی ذمے داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے، ان کا مؤقف کیا ہے؟ اور مقدس عدلیہ جو ہر شہری کی عزت کی محافظ ہے اُس نے ازخود نوٹس کیوں نہ لیا؟ FIA سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے؟

Related Articles

Back to top button