فلم ’’تالی‘‘ میں سشمیتا کی انٹری پر ہیجڑے ناراض کیوں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے منفرد موضوع پر بننے والی فلم ’’تالی‘‘ میں خواجہ سرا کے مرکزی کردار کیلئے انٹری کی تو بھارتی خواجہ سرائوں نے اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہرام برپا کر دیا، وجہ یہ ہوئی کہ فلم کے آڈیشن کیلئے آنے والے خواجہ سرائوں کی بڑی تعداد کو یکسر طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔سشمیتا سین کے خواجہ سرا بننے پر خواجہ سرا برادری منقسم ہو گئی یے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کردار کے لیے ٹرانس اداکاراؤں میں سے کسی ایک کو لینا چاہئے تھا۔

نوویہ سنگھ فلم کے مرکزی کردار کی سہیلی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار تھیں، انھوں نے اپنا مکالمہ بھی اعتماد کے ساتھ بولا تھا۔ وہ قدرے سیکسی انداز میں دوستانہ ہو رہی تھیں، لیکن توجہ حاصل کرنے کے لیے اتنا ہی کافی نہیں تھا، آخر میں، کاسٹنگ ڈائریکٹرز میں سے ایک نے خاموشی توڑی، او نوویہ سے پوچھا لیکن تم ہو کون؟ عورت یا مرد؟۔نوویہ کہتی ہیں کہ اس سوال پر میں نے محسوس کیا کہ میرا دل ڈوب رہا ہے۔ یہ ایک بیہودہ تبصرہ تھا جس کی میں بالی وڈ میں ایک اداکارہ کے طور پر عادی ہو گئی تھی لیکن یہ کبھی آسان نہیں رہا۔

دراصل ’تالی‘ ممبئی کی ایک ٹرانس جینڈر کارکن گوری ساونت کی زندگی پر مبنی سیریز تھی جس نے ایک سیکس ورکر کی بیٹی کو گود لیا تھا جو ایڈز سے مر گئی تھی۔ 2014 میں ساونت پہلی ٹرانس جینڈر شخصیت بنیں جنھوں نے بھارتی سپریم کورٹ سے بچہ گود لینے کے حق کے لیے درخواست دائر کی۔ یوں ایک مختلف قسم کا خاندان بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر ان کی تعریف و توصیف ہوئی۔ نوویہ کہتی ہیں ’جب ہم نے پہلی بار تالی کے بارے میں سنا تو ہم بہت پرجوش تھے، کیونکہ اس کا مطلب یہ تھا کہ یہ ایک ٹرانس جینڈر شخص کے حوسلے سے ایک اہم اور مضبوط کردار تھا۔ یہ اس کمیونٹی کے لیے ایک بہت بڑی جیت تھی۔ اور یہ ایک ایسا کردار تھا جسے ہم سب سمجھتے تھے، یہ ہماری کمیونٹی کے کسی فرد کے بارے میں تھا۔ لیکن اب یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اداکارہ سشمیتا سین گوری ساونت کا کردار ادا کریں گی۔

نوویہ کہتی ہیں کہ ’مجھے یہ سُن کر بہت دکھ ہوا کہ گوری کا کردار ایک غیر ٹرانس اداکارہ کے پاس چلا گیا ہے، اور ایسا سوچنے والی میں اکیلی نہیں تھی۔۔سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اس انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ’ایک سٹریٹ عورت ٹرانس کردار کیوں ادا کر رہی ہے؟ یہ کون سا سال ہے؟ کیا یہ 1995 ہے؟ ٹرانس رولز کے لیے ٹرانس اداکار لیں! ایک دوسرے ٹویٹر صارف نے تبصرہ کیا: ’میں حقیقی طور پر ٹرانس جینڈر اداکاروں کی ایک لمبی فہرست پیش کر سکتا ہوں جنھوں نے مثالی کام کیا ہے۔ لیکن ہاں، بالی وڈ سے کیا امید کی جا سکتی ہے؟

Related Articles

Back to top button