فلم کی شوٹنگ میں اداکارہ کنگنا رناوٹ دریا میں جا گریں

بھارتی فلم انڈسٹری کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوٹ فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران توازن بگڑنے کی وجہ سے دریا میں جا گریں، لیکن خوش قسمتی سے پانی زیادہ گہرا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی ٹیم نے انہیں بحفاظت نکال لیا۔ اداکارہ آج کل آسام میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کنگنا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں گر گئی تھیں۔

ان میں وہ تصویریں بھی شامل ہے جن میں وہ گھٹنوں تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور پھر بڑے پتھر پر پاؤں رکھتے دکھائی دے رہی ہیں، کنگنا رناوت کی پوسٹ کے بعد بے شمار صارفین ان کی خیریت معلوم کرتے رہے جبکہ بعض مقامی صارفین اس پر خوش دکھائی دیئے کہ انہوں نے آسام کے اس مقام کا دورہ کیا۔ ایک تصویر میں وہ پتھر کو تھامنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کنگنا راناوت نے لکھا کہ جب آپ جوش میں ہوتے ہیں تو ایسا بھی ہو جاتا ہے، اپنی ایک اور پوسٹ میں انہوں نے اپنی ٹیم کے اراکین کو ’سولجرز‘ قرار دیا۔ کنگنا رناوت پہلی بار فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کی کُلی طور پر ہدایات دے رہی ہیں جبکہ کہانی بھی انہوں نے خود لکھی ہے اور مکالمے رتیس شاہ نے لکھے ہیں، اس سے قبل وہ سرویش میوارا کی ہدایت کاری میں بھی شامل رہیں۔ اس فلم میں انہوں نے ایئرفورس پائلٹ کا کردار ادا کیا۔

اسی طرح کچھ روز پیشتر سرویش میوارا نے تھیٹر آرٹسٹ نوتی بنودنی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان بھی کیا جس میں ان کا کردار کنگنا رناوت ادا کریں گے، فلم ’ایمرجنسی‘ آنجہانی انڈین وزیراعظم اندرا گاندھی کے دور کے کچھ واقعات پر مبنی ہے اور کنگنا رناوت نے ان کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کا ٹیزر 24 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جس کو بہت سراہا گیا، ہدایت کار رام گوپال نے اس کی تعریف کرتے ہوئے اندرا گاندھی کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’یقین کریں یا نہ کریں، اندرا گاندھی کنگنا رناوت کی طرح ایکٹ کر رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button