ملائیکہ اروڑا اور ارباز خان میں طلاق کی کیوں ہوئی؟

بالی ووڈ کی سیکسی آنٹی کہلانے والی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ارباز خان سے اپنی شادی اور علیحدگی کے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ہی ارباز خان کو شادی کے لیے پرپوز کیا تھا جس پر ارباز نے محبت بھرا جواب دیا۔ننجی ٹی وی کے اپنے شو ’’موونگ ان ود ملائیکہ‘‘ کے دوران اداکارہ نے نم آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ زندگی کے لمحات ہمیشہ ایک طرح کے نہیں رہتے ہیں بلکہ ان میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہے۔ ملائیکہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ارباز سے صرف اس لیے شادی کی کیونکہ وہ اپنے گھر سے نکلنا چاہتی تھیں، اداکارہ نے بتایا کہ میں وہی ہوں جس نے ارباز کو پرپوز کیا تھا، یہ کوئی نہیں جانتا، ارباز نے مجھے پرپوز نہیں کیا تھا۔ اداکارہ کے مطابق میں نے ارباز سے کہا تھا کہ میں فورا شادی کرنا چاہتی ہوں، کیا آپ تیار ہیں؟ اداکارہ نے بتایا کہ ارباز بھی پیار سے پلٹا اور مجھ سے کہا آپ دن اور جگہ کا انتخاب کریں، میں تیار ہوں۔

ملائیکہ نے کہا کہ میں تب بہت چھوٹی تھی، میں زندگی میں مختلف چیزیں چاہتی تھی، طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملائکہ نے بتایا کہ فلم دبنگ کی ریلیز تک ہمارے درمیان معاملات ٹھیک تھے لیکن اس کے بعد ہم دون2ں بہت چڑچڑے ہوگئے اور ایک دوسرے سے دور ہونے لگے۔ ہم ہر بات پر بحث کرتے تھے لہٰذا ہم نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا نے معروف اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے 1998 میں شادی کی تھی ان کا ایک 21 سالہ بیٹا ارہان ہے شادی کے 19 سال بعد 2017 میں اس جوڑی کی طلاق ہوگئی اور اب ملائیکہ ارجن کپور جبکہ ارباز خان جارجیا اندرانی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

Related Articles

Back to top button