ملائیکہ اروڑا علیحدگی کے باوجود ارباز خان کی معترف

سلمان خان کی سابقہ بھابھی بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان کو اچھا آدمی قرار دیتے ہوئے انکے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے کہا ہے کہ ارباز ایک اچھے آدمی ہیں، میری ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ بالی وُوڈ کی سیاسی اداکارہ نے انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ مصالحہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے سابقہ شوہر ارباز خان کے لیے تعریفوں کے پل باندھندیے اور کہا کہ ہمارے درمیان معاملات اب کافی بہتر ہیں، ہم دونوں کافی سلجھے ہوئے لوگ ہیں، ہم خوش رہنے اور پر امن رہنے والے لوگ ہیں، ارباز ایک اچھے باپ بھی ہیں، میری ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

ملائیکہ اروڑا نے مزید کہا کہ ’کبھی کبھار لوگ شاندار ہوتے ہیں لیکن وہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے طریقے سے نبھا نہیں پاتے، بس ایسا ہی ہے، میں ہمیشہ ارباز کے لیے نیک تمنائیں رکھوں گی۔ اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور کے بارے سوال پر ملائیکہ اروڑا نے کہا کہ ارجن کے ساتھ نہ صرف میرا دل کا رشتہ ہے بلکہ وہ میرے سب سے اچھے دوست بھی ہیں، یہ بہت اہم ہے کہ آپ اپنے بیسٹ فرینڈ سے پیار کریں۔ ملائیکہ اروڑا کہتی ہیں کہ ارجن مجھے سمجھتے ہیں، میرے خیال سے ہم ایک دوسرے کے لیئ چِیئر لیڈر بھی ہیں، میں ان سے کسی بھی چیز کے بارے میں بات کر سکتی ہوں، ہمارے رشتے کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اپنی ذات کے ساتھ سچے ہوں اور میں ارجن کے ساتھ اپنے آپ سے سچی ہوتی ہوں۔

یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارباز خان نے 1998 میں شادی کی تھی جس کے بعد ان کے ہاں اکلوتے بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم 2017 میں جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی، ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور 2016 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم ابھی تک دونوں نے شادی نہیں کی۔ اس بارے بالی وُڈ مُنی ملائیکہ اروڑا نے کہا کہ ‘میرے خیال میں شادی کا عہد ایک خوبصورت چیز ہے، لیکن دوسری جانب آپ کو شادی کرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہئے کہ یہ ایک سماجی ضرورت یا دباؤ ہے، اگر آپ کسی صحیح بندے کے ساتھ ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں، جہاں تک بات میری شادی کی ہے، میرے خیال سے میرے پاس ابھی تک اس کا واضح جواب نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button