میزبان نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو بلاک کیوں کیا؟

پیپلزپارٹی کی MPA شرمیلا فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ میزبان نادیہ خان نے جب میری والدہ کا مذاق اڑایا تو میں نے انہیں ویڈٰیو ڈٰیلیٹ کرنے کے لیے کہا لیکن انھوں نے ایسا کرنے سے انکار کرتے ہوئے مجھے بلاک کر دیا۔شرمیلا فاروقی نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا، اور بتایا کہ میں حادثاتی طور پر سیاست میں آئی تھی، بچپن میں پائلٹ بننے کا شوق تھا، مجھے سفر کرنے کا شوق ہے، سوچا تھا جہاز خریدوں گی اور اسے خود اڑاؤں گی، جہاں دل چاہے گا وہاں جاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ والد دو سال قبل انتقال کرگئے تھے، وہ ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے تھےانہوں نے کبھی کسی چیز کے لیے مجبور نہیں کیا، مجھ سے کبھی نہیں پوچھا کہ شادی کب کرنی ہے، شادی کرنا ان کا اپنا فیصلہ تھا، جب مجھے کوئی پسند آیا تو اپنے والد کو بتایا اور وہ راضی ہوگئے۔پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ انہوں نے شادی سے قبل ایل ایل ایم کی تعلیم حاصل کی اور شادی کے بعد بچے کی پیدائش سے قبل پی ایچ ڈی کے پیپرز دیئے اور 5 سال بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی، ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سیاست کے ہمایوں سعید آصف زرداری ہیں، سیاست کی مہوش حیات، مریم نواز ہیں اور سیاست کی ماہرہ خان، حنا ربانی کھر اور شیری رحمٰن ہیں جبکہ سیاست کی متھیرا کوئی نہیں ہے۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے دوسری شادی نہیں کی، سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، آصف زرداری کی زندگی پر فلم بننی چاہئے اور اگر فلم بنی تو اس کا نام ٹائٹل ’ایک زرداری سب پر بھاری‘ ہوگا اگر سابق وزیراعظم عمران خان پر فلم بنے گی تو اس کا ٹائٹل ’پیرنی‘ ہوگا۔یاد رہے کہ شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان اس وقت کیا تھا جب کہ ٹی وی میزبان کی ویڈیو رکن سندھ اسمبلی کی والدہ کے ہمراہ وائرل ہوئی تھی، تاہم اب پوڈکاسٹ کے دوران شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ میں نادیہ کو زیادہ نہیں جانتی، میرے پاس ان کا موبائل نمبر بھی نہیں ہے۔جب انہوں نے ویڈیو پوسٹ کی تو میں نے انہیں انسٹاگرام پر میسج کیا کہ ’مجھے آپ کی ویڈیو بالکل پسند آئی جس میں آپ میری والدہ کے میک اپ پر تبصرہ کر رہی ہیں، اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیں جس پر نادیہ خان نے رپلائی کیا کہ میں نے کچھ غلط نہیں کہا اور ویڈیو ڈیلیٹ نہیں کروں گی‘ میرے پاس یہ میسج اب تک محفوظ ہے۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اگر وہ ویڈیو ڈیلیٹ کردیتیں تو لڑائی ختم ہوجاتی، مجھے لڑائی جھگڑا کرنے کا شوق نہیں لیکن جب نادیہ خان نے کہا کہ انہیں کوئی پرواہ نہیں اور ویڈیو ڈیلیٹ نہیں کریں گی تب میں نے اپنے مطابق کیس چلانے کا فیصلہ کیا، بعدازاں انہوں نے مجھے انسٹاگرام سے بھی بلاک کر دیا۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں میری کئی لوگوں سے بہت اچھی دوستی ہے، ان کی والدہ کا سوشل میڈیا میں اکاونٹ نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ نادیہ خان کی میری والدہ سے کب اور کہاں اور کیوں ملاقات ہوئی، والد کا انتقال ہوگیا اور والدہ زندگی میں دوبارہ خوشیوں کی طرف لوٹ رہی تھیں، وہ ان سب چیزوں کی مستحق نہیں تھیں۔

Related Articles

Back to top button