ابھیشک اور کرشمہ کی منگنی ٹوٹنے کا راز 22سال بعد فاش ہوگیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ابھیشک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی ٹوٹنے کا راز فاش ہوگیا۔
ایڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے فلمسازسنیل درشن کا کہنا ہے کہ بولی وڈ سپر اسٹارز ابھیشک بچن اور کرشمہ کپور کے درمیان 2002میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم “ہاں میں نے بھی پیار کیاہے”کے بعد علیحدگی ہوئی۔
فلمساز سنیل درشن نے بھارتی انٹرٹینمنٹ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو دہائی قبل ابھیشک اور کرشمہ کے درمیان منگنی کی خبر بلکل درست ہے جس میں وہ خود بھی شریک ہوئے تھے، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا دونوں کا ریلیشن اتنا ذیادہ تھا کہ فلم کی ریلیز سے قبل ابھیشک اور کرشمہ شادی کرنے والے تھے۔
پروڈیوسر سنیل درشن کا کہنا تھا کہ فلم ‘ہاں میں نے بھی پیار کیاہے’کے سیٹ پر دونوں کے درمیان اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہونے والی لڑائی کافی بڑھ جاتی اوریوں محسوس ہوتا کے دوںوں ایک دوسرے کیلئے فٹ نہیں، یہی وجہ تھی کہ فلم کی ریلیز کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوئی،میرے لئے دونوں کے درمیان اس طرح کی نوک جھوک سے شروع ہونے والی لڑائی حیران کن ہوتی۔
خیال رہے کہ ابھیشک اور کرشمہ کپور کی خبر دینے والے سنیل درشن کے بولی وڈ اسٹارز اور فلمی جوڑیوں کے متعلق انکشافات آج کل بھارتی میڈیا پر وائرل ہیں،بولی وڈ اسٹارز ابھیشک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی ختم ہونے کے حوالے سے کبھی کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی لیکن 22 سال بعد بھارتی فلمساز سنیل درشن نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بتا دی۔

Related Articles

Back to top button