اداکارہ اقرا عزیز کو شو کے دوران شرمندگی کیوں اٹھانا پڑی؟

معروف اداکارہ اقرا عزیز کو ایک شو کے دوران انگریزی کے لفظ Curious کا مطلب پتہ نہ ہونے پر سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا، اداکارہ کی جانب سے ہار تسلیم کرنے پر شو کے میزبان نے اداکارہ کو اس کا ترجمہ متجسس بتایا۔خدا اور محبت، جھوٹی اور سنو چندا جیسے مقبول ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اقرا عزیز اچھی اردو تو بولتی دکھائی دیتی ہیں لیکن ایک شو کے دوران ان کی انگریزی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

اقرا عزیز نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں مہمان بنیں جہاں میزبان کی جانب سے انگریزی سے اردو ترجمے کا ایک کھیل کھیلا گیا، میزبان کی جانب سے اقرا عزیز سے انگریزی لفظ Curious کا اُردو ترجمہ پوچھا گیا جس پر اقرا عزیز جواب نہیں دے پائیں، اس دوران ہونے والی گفتگو میں اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ یہ سکرپٹ نہ پڑھنے کا نتیجہ ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں گھر جا کر اپنے شوہر سے بہت ڈانٹ کھانے والی ہوں، یاد رہے کہ اقرا معروف اداکار یاسر حسین کی اہلیہ ہیں۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس وجہ سے اداکارہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار اقرا عزیز شوہر کے ہمراہ بیرون ملک گئیں اور انہوں نے ایوارڈز تقریب میں بھی شرکت کی۔ دونوں نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی اور ان کا شمار شوبز کی معروف اور رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر یاسر حسین میں محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، اور بچے کی پیدائش بھی دونوں کی محبت کو کم نہیں کر سکی، دونوں ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ یاسر حسین نے ان کی ایسے وقت میں خدمت کی جب وہ خود بھی علیل تھے مگر انہوں نے اپنی پرواہ کیے بغیر میری کی خدمت کی۔ اقرا عزیز نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ یاسر حسین جیسے پیار  کرنے والے شخص کی اہلیہ ہیں۔ انہوں نے شوہر کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا اور زندگی بھر ساتھ رہنے کا عزم بھی کیا۔

Related Articles

Back to top button