بوٹوکس انجیکشن اداکارہ صبا فیصل کی خوبصورتی کا راز

40 سالہ ازدواجی زندگی گزارنے کے باوجود اب تک خوبصورت نظر آنے والی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بوٹوکس کے انجکشن لگوا کر اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھا ہوا ہے، اسکے علاوہ وہ دیسی ٹوٹکے بھی استعمال کرتی ہیں تاکہ خوبصورت نظر آئیں۔ یاد رہے کہ سینئر اداکارہ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے پلیٹ فارم سے بطور نیوز کاسٹر کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور کم و بیش 13 برس تک وہاں خدمات انجام دی ہیں۔
صبا فیصل نے نیوز کاسٹنگ کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور گزشتہ تین دہائیوں سے میڈیا و شوبز انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں، صبا فیصل کو زائد العمر ہونے کے باوجود جاذب نظر آنے والی اداکارائوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ لیکن اب صبا فیصل نے اپنی سدابہار خوبصورتی کا راز عیاں کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کے لیے جدید طریقے استعمال کرتی ہیں جن میں بوٹوکس کے انجکشن بھی شامل ہیں۔
صبا نے ایک ٹی وی پروگرام میں تسلیم کیا کہ وہ بوٹوکس کے انجکشن لگوانے سمیت دیگر طریقے بھی استعمال کرتی ہیں۔ صبا نے بتایا کہ وہ ان شخصیات میں شامل نہیں جو خوبصورتی بڑھانے کے لیے سرجری کروانے کے بعد اس بات کو تسلیم نہیں کرتی ہیں، ہر انسان کو خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کا حق ہے اور جب تک کوئی حسین نظر آنا چاہتا ہے یا اس کیلئے یہ سب کرنا ممکن ہے، تب تک ہر کسی کو تمام لوازمات کرنے چاہئیں۔ اداکارہ کے مطابق وہ بوٹوکس سمیت دیگر سرجریز کروانے ہر 6 ماہ بعد کراچی سے لاہور جاتی ہیں اور ایک ہی ڈاکٹر سے علاج کرواتی ہیں، صبا نے کہا کہ بوٹوکس کروانے کے لیے اپنی فیلڈ کے ماہر افراد کے پاس جانا چاہئے، ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ صبا نے ایک سوال پر بتایا کہ ان کی شادی کو تقریبا 40 سال ہو چکے ہیں۔ ان کے شوہر ان کے ماموں کے بیٹے تھے، وہ لاہور میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں اور وہاں سے ہی کیریئر کا آغاز کیا اور ان کے میڈیا و شوبز انڈسٹری میں آںے پر ان کے والد اور بھائی میں جھگڑا بھی ہو گیا تھا، کیونکہ ان کے بھائی ان کے میڈیا میں آنے پر ناخوش تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اداکاری کی خاطر لاہور سے کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ کیا اور 20 سال سے وہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔
اپنی بہو سے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے مبہم انداز میں بات کی اور بتایا کہ ان کا بیٹا اور بہو ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں، اسی دوران اداکارہ نے بتایا کہ نئی نسل اور پرانے لوگوں کی سوچ اور خیالات میں تھوڑا بہت فرق ہے اور لازمی نہیں کہ بڑی عمر کے لوگوں کے خیالات نئی نسل کے لوگوں کو بہتر لگیں۔

Related Articles

Back to top button