بھارتی اداکارہ کا پاکستانی گانے پسوڑی پر ڈانس

کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی کی دھن پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب سنائی دے رہی ہے، بھارتی گلوکارہ نے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، گانے کو پاکستان کے دو معروف فنکاروں گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائی گل نے گایا جس نے پڑوسی ملک میں بھی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔

ڈچ سنگر ایما ہیسٹرز کے بعد بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار شہناز گل نے بھی اس گانے کی دھن پر ویڈیو بنانے والوں میں شامل ہو گئی ہیں اور انسٹاگرام پر اپنی تازہ ترین ویڈیو میں وہ ہِٹ ٹریک پسوڑی پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

شہناز گل جو معروف ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 میں آنے کے بعد مقبول ہوئی تھیں، نے اپنی تازہ ترین ڈانس ویڈیو کے ساتھ انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں شہناز گل سرخ رنگ کی قمیض پہن کر کر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے گانے کی چند سطریں لکھیں، ’’آ چلے لیکر تجھے، ہے جہاں سلسلے‘‘۔

Related Articles

Back to top button