خدا نے چاہا تو دو بارہ بالی ووڈ میں کام کرونگی

پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔
’’باغی‘‘، ’’چیخ‘‘ اور ’’’تھکن‘‘ جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ بالی ووڈ میں مرحوم اداکار عرفان خان کے ہمراہ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں بہترین پرفارمنس دے کر بھارتی عوام کو بھی اپنا گرویدہ بنا چکی ہیں۔
ٹیلی فونک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘میں کام کرکے انہیں پہچان اور بہت سارا پیار ملا اور انہیں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، اُمید کرتی ہوں کہ دوبارہ ہندی فلم انڈسٹری میں کام کریں گی۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ 2017 میں جب ودیا بالن نے ’’ہندی میڈیم‘‘ میں ان کی پرفارمنس کو سراہا تو انہیں بہت اچھا لگا تھا۔ مجھے تمام لوگوں کا شکریہ اداکرنے کا موقع نہیں ملا، مجھے خوشی ہے کہ مجھے فلم فیئر میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں ودیا بالن، کنگنا رناوت، سری دیوی اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ نامزد کیا گیا۔
دوران انٹرویو صبا قمر نے بتایا کہ وہ خوش ہیں کہ بالآخر پاکستانی اور بھارتی انڈسٹری گھریلو اور کچن سے متعلقہ کہانیوں والے ڈراموں سے ہٹ کر حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، جیسے بھارت میں آپ جن کرداروں کو پردے پر دکھاتے ہیں، آپ ان کرداروں کو زندگی دے رہے ہورہے ہوتے ہیں۔