سجل علی اور احد رضا میر کاگھر کس عورت نے توڑا؟

معروف شوبز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی ٹوٹنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ دونوں میں جدائیاں پڑنے کی وجہ اداکارہ ہانیہ عامر بنیں۔

مقبول ترین اداکار جوڑی سجل علی اور  احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کے بعد سے مداح یہ جاننے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کہ آخر دونوں کی شادی ختم ہونے کی وجہ کیا بنی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انفرمیشن کے مطابق سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان طلاق کی اصل وجہ احد رضا میر کی بے وفائی بنی جب وہ ہانیہ کے ساتھ عشق لڑاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب جانتے ہیں کہ احد رضا میر ایک دل پھینک اور حسن پرست فنکار ہیں جو عشق پیچے لڑانے سے باز نہیں آتے۔ کہا جا رہا ہے کہ سجل علی سے شادی سے پہلے بھی احد رضا میر نے شوبز انڈسٹری میں کم از کم درجن بھر عشق لڑائے اور بالآخر سجل علی سے شادی کرلی۔

تاہم وہ شادی کے بعد بھی ادھر ادھر منہ مارنے سے باز نہیں آئے اور پھر ایک روز ہانیہ عامر کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ پہلے یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ دونوں شوبز اسٹارز میں علیحدگی کی وجہ سجل علی  تھی۔ لیکن اب یہ پتہ چلا ہے کہ سجل علی نے ردعمل میں احد رضا میر سے دوری اختیار کی، لیکن انہوں نے بھی اپنی اہلیہ کو منانے کی کوشش نہیں کی جس کے بعد دونوں کے تعلقات اتنے کشیدہ ہوئے کہ سجل اپنے گھر واپس چلی گئیں۔

دوسری جانب سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی وجہ بیان کرتے ہوئے معروف یوٹیوبر یاسر شامی نے دعویٰ کیا ہے کہ احد رضا میر سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے اور انہیں صرف ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت تھی۔ سجل نے یہ پابندی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا جس پر جھگڑے ہوئے اور پھر دونوں علیحدہ ہو گئے۔ احد میر اور سجل طلاق کی خبروں کے حوالے سے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کر رہے۔ یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی آمنہ عیسانی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ اب سجل علی اور احد رضا میر کو علیحدہ ہوئے ایک برس سے زیادہ ہوگیا ہے۔

Related Articles

Back to top button