سوناکشی سنہا کو بچپن میں کس چیز نے باغی بنایا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں اپنے وزن کو لے کر کافی پریشانی سے دوچار تھیں، اور ان کی والدہ کا ان پر وزن میں کمی کے لیے کافی دبائو تھا۔ سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لڑکیوں کے وزن کے بارے میں مائیں حساس ہوتی ہیں کیونکہ لوگ اس سے متعلق باتیں کرتے ہیں، میری والدہ بچپن میں مسلسل مجھے وزن کم کرنے کے لیے کہتی رہتی تھیں۔ والدہ کی جانب سے وزن کم کرنے پر زوردینے نے مجھے ایک طرح سے باغی بنا دیا جس دن میری والدہ نے مجھے وزن کم کرنے کا کہنا چھوڑا میں نے خود اس پر کام کرنا شروع کر دیا۔

دبنگ گرل کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو خوبصورتی کے معیار کو بدلنے کی ضرورت ہے، زائد وزن کی لڑکیوں کو مذاق کا نشانہ بنانا اور طنزیہ جملے کسنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، سوناکشی سنہا نے اپنی نئی فلم میں زیادہ وزن والی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ سوناکشی کسانوں سے دلی لگائو رکھنے کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں، اداکارہ نے گزشتہ دنوں کسان تحریک کے دوران ایک نظم کے ساتھ ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اداکارہ نے کسانوں کے لیے نظم بھی پڑھی تھی کہ سب پوچھتے ہیں کیوں، کیوں ہم سڑکوں پر اتر آئے ہیں؟، کھیت کھلیان کے منظر چھوڑ کر، کیوں بنجر شہروں میں گھس آئے ہیں۔ سوناکشی نے ویڈیو پوسٹ کے ساتھ لکھا، ’نظریں ملا کہ، خود سے پوچھو کیوں؟ اس نظم کے ذریعے انہوں نے کسانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، وہ ہاتھ جو ہمیں خوراک مہیا کرتے ہیں، یہ نظم ورات بھتنگر نے لکھی ہے جبکہ ادائیگی اداکارہ سوناکشی سنہا کی ہے۔ اس نظم ’کیوں‘ میں ان تمام وجوہات کو بیان کیا گیا ہے جن کی وجہ سے انڈیا کے کسان اپنی زمینیں اور کھیت چھوڑ کر گلیوں اور سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔

Related Articles

Back to top button