عامر لیاقت کی پہلی بیوی کا تیسری کیخلاف کیس کرنے کا اعلان

سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے, ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور عامر لیاقت کے درمیان دسمبر 2020 میں طلاق ہو گئی تھی، دونوں کی شادی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک چلی، بشریٰ اقبال کے عامر سے دو بچے احمد اور بیٹی دعا بھی ہیں جو مسلسل ان کے پوسٹ مارٹم کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ دانیاں شاہ ان کی موت کو مشکوک قرار دے کر عدالت میں جا چکی ہے۔
عامر لیاقت نے بشریٰ اقبال سے شادی ختم ہونے سے قبل ہی اگست 2018 میں ماڈل طوبیٰ انور سے شادی کرلی تھی جنہوں نے ان سے فروری 2022 میں خلع لے لی تھی۔
فروری 2022 میں ہی عامر لیاقت نے لودھراں کی رہائشی 18 سالہ دانیہ شاہ کیساتھ تیسری شادی کر لی تھی، جنہوں نے محض تین ماہ بعد مئی 2022 میں تنسیخ نکاح کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی، مگر ان کی خلع ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت پُراسرار حالات میں انتقال کر گئے تھے۔
عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں شوہر کا پوسٹ مارٹم کروانے اور قبرکشائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، اب ان کی درخواست پر آئندہ ہفتے 28 جولائی کو سماعت ہوگی لیکن اب عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دانیا شاہ کی جانب سے اپنے شوہر کی قابل اعتراض ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے اور انہیں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے پر کیس کے اندراج کے لیے ایف آئی اے میں جانے کا اعلان کیا ہے، بشریٰ اقبال نے 22 جولائی کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ وہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں دانیہ شاہ اور انکی والدہ کے خلاف شکایت درج کروانے جا رہی ہیں۔
بشریٰ اقبال نے مداحوں سے اس ضمن میں دعا کی اپیل بھی کی مگر اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں دی کہ وہ کن الزامات اور بنیاد پر دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ دائر کریں گی تاہم اپنی پوسٹ میں عامر لیاقت کے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا۔

Related Articles

Back to top button