مادھوری ڈکشٹ اور تبو نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

دہائیوں سے اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے والی معروف بالی وڈ اداکاراوں مادھوری ڈکشت اور تبو نے اپنے صدا بہار حسن کا راز بتادیا ہے۔ اداکارہ تبو نے بتایا کہ وہ اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے کچھ خاص نہیں کرتیں، بس کچھ خاص جڑی بوٹیوں سے بنائے جانے والے لیپ استعمال کرتی ہیں جو کہ گھریلو نسخوں پر مبنی ہیں۔ یاد رہے کہ تبو شو بز انڈسٹری میں 30 سال سے موجود ہیں اور انھوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل پر ایک مقام حاصل کیا ہے، انھیں اپنی امیج کے بارے میں اندازہ ہے اور وہ اس امیج کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ تبو کا کہنا ہے کہ میری میک اپ آرٹسٹ نے مجھے کئی مرتبہ مہنگی کریمیں استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ اپنے چہرے کا حسن برقرار رکھنے کے لئے آرگینک جڑی بوٹیوں کا استعمال زیادہ مناسب ہے۔

جہاں تک بڑھتی عمر کے ساتھ خوبصورتی میں اضافے کا تعلق ہے تو اس حوالے سے مادھوری ڈکشٹ بھی اپنی مثال آپ ہیں، 80 اور 90 کی دہائی میں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی مادھوری 55 سال کی ہو چکی ہیں لیکن اس عمر میں بھی خوبصورت لگنے کے ساتھ انتہائی پر وقار بھی نظر آتی ہیں۔ شادی کے بعد فلمی دنیا کو چھوڑ کر جانے والی مادھوری فلموں کے ساتھ ساتھ اب او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر بھی خوب کام کر رہی ہیں، حال ہی میں اپنی نئی فلم کے ٹریلرکی ریلیز کے موقع پر بات کرتے ہوئے مادھوری نے بتایا کہ وہ اپنی بڑھتی ہوئی عمر سے پریشان ہونے کی بجائے انجوائے کر رہی ہیں۔ مادھوری کا کہنا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی وجہ سے اب بڑی عمر والی ہیروئنز کو بھی فلموں میں با معنی کردار مل رہے ہیں کیونکہ انڈسٹری میں اس سے پہلے ہیروئنز کو شادی کے بعد صرف ماں یا بھابی کےکردار ہی دیئے جاتے تھے۔

اپنے دور کے بڑے ہیروز کے بارے میں پوچھے جانے پر مادھوری کا کہنا تھا کہ 80 اور 90 کی دہائی کی ہیروئنز کو آج اپنے دور کے ہیروز کے مقابلے میں بہتر فلمیں اور نئے کردار مل رہے ہیں جن میں انھیں اپنی صلاحیتں دکھانے کا بھر پور موقع مل رہا ہے جبکہ اس دور کے ہیرو آج بھی پرانے انداز کی فلموں میں ہیرو کے ہی کردار میں نظر آتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس میں ہیروز کا کوئی قصور نہیں ہے، انھیں جس طرح کے کردار ملتے ہیں اس میں ان کو ناچنا گانا پڑتا ہے، اس لیے وہ خود کو جوان رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ بالی وڈ میں مادھوری کی طرح ہی روینا ٹنڈن اور جوہی چاولہ بھی روایتی کرداروں سے ہٹ کر نئے انداز میں نظر آتی ہیں، اب بہت سی فلموں یا سیریز میں عورتوں کی کہانی اور ان کا کردار مرکزی ہوتا ہے اور لوگ ان کہانیوں کو دیکھنا بھی چاہتے ہیں اور سراہتے بھی ہیں۔ شاید یہ درست بھی ہے کہ انڈسٹری کے سپر سٹار آج بھی پرانے سانچوں میں خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں جبکہ ان کے دور کی ہیروئنز ان سانچوں سے باہر نکل کر نئے کردار اور نئی کہانیوں کو نیا روپ دے رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button