شوہر کے بغیر عروہ حسین شمالی علاقہ جات میں کیا کرر ہی ہیں؟


آجکل ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل مُشک میں نظر آنے والی عروہ حسین دراصل شمالی علاقہ جات میں سیرو سیاحت کے مزے اڑا کر آئی ہیں لیکن عروہ نے جتنی بھی تصاویر شیئر کی ہیں ان میں، عروہ کے گلوکار شوہر فرحان سعید دکھائی نہیں دے رہے تھے کیونکہ وہ مصروفیات کی وجہ سے عروہ کے ساتھ نہیں گئے۔ اس کے باوجود عروہ نے خوب انجوائے کیا اور ان علاقوں کی خوبصورتی کی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں۔
لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی سیر سپاٹے شروع کرنے والی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین کو پاکستان کے شمالی علاقوں کی خوبصورتی نے اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروہ حسین نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ اسکردو کی خوبصورت ترین کچورا جھیل کی ایک کشتی میں کھڑی ہیں۔ عروہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’’کچورا جھیل ایک صاف پانی کی جھیل ہے جسے پاکستان کی دوسری خوبصورت ترین جھیل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اِس کے حسین نظارے دیکھنے والوں پر اپنی سحر طاری کردیتا ہے۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عروہ حسین نے بڑے ہی فخریہ انداز میں لکھا کہ ’یہ ہے میرا خوبصورت پاکستان اور ہر بار اِس کی خوبصورتی دیکھ کر مجھے اپنے ملک سے دُگنی محبت ہوجاتی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ اسکردو اور ٹریول پاکستان بھی استعمال کیا۔
اِس کے علاوہ عروہ حسین نے اپنی ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ شِگر فورٹ اسکردو میں موجود ہیں۔عروہ حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’400 سال پرانے شِگر قلعے کی کہانیوں نے میرے اندر کے بچے کو جگا دیا ہے کیونکہ مجھے بچپن سے ہی اس طرح کی تاریخ بہت پسند کرتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عروہ نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ جھیل میں کشتی چلاتی نظر آرہی تھیں۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عروہ حسین نے اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز کیپشن بھی لکھا، اُنہوں نےلکھا تھا کہ کوئی بھی شخص نئے سمندروں کو اُسی وقت دریافت کرسکتا ہے کہ جب اُس میں ساحل کو نظر انداز کرنے کی ہمت ہو۔عروہ حسین نے مزید لکھا تھا کہ اگرچہ یہ ایک جھیل ہے لیکن پھر بھی آپ میری بات کا مطلب سمجھ جائیں۔
عروہ نے شمالی علاقہ جات سے واپس آکر 14 ستمبر کو اپنے شوہر فرحان سعید کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اس خوبصورت لمحے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button