گلوکارہ عروج آفتاب کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر فخر ہے

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ عروج آفتاب کے کارنامے پر فخر ہے۔عروج آفتاب کو یہ ایوارڈ بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کی کیٹگری میں دیا گیا ہے، گزشتہ سال نومبر میں پاکستانی نژاد گلوکارہ کو 64ویں گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔

ٹویٹر پر ماہرہ خان نے عروج آفتاب کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اُنھیں عروج آفتاب پر بہت فخر ہے۔ ماہرہ نے عروج آفتاب کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور لکھا ’اسی طرح وطن کا نام روشن کرتی رہیں۔

37 سالہ گلوکارہ 15 برس سے نیویارک میں مقیم ہے، کام کے حوالے سے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہی ہے، عروج آفتاب نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں بہت زیادہ پُرجوش ہوں، مجھے زبردست محسوس ہو رہا ہے، میں سارا دن بہت زیادہ نروس تھی۔ ہم ایک اچھا آغاز کرنے والے ہیں۔

عروج آفتاب سعودی عرب میں پیدا ہوئیں، اپنا بچپن لاہور میں گزارا، انہوں نے موسیقی کی تعلیم امریکی شہر بوسٹن میں واقع ’برکلے کالج آف میوزک‘ سے حاصل کی۔ عروج آفتاب کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے 90 اور سنہ 2000ء کی دہائی میں اپنی موسیقی کو انٹرنیٹ پر پروموٹ کیا، انہوں نے عروج آفتاب کا گانا ’محبت‘ اپنے 2021 سمر پلے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button