کیا بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف ماں بننے والی ہیں؟


پورے بالی ووڈ میں خوشی کا ماحول ہے۔ کہیں کسی کی شادی کی خبر تو کہیں کسی کے ماں بننے کی خبروں نے فلمی شائقین میں ہلچل پیدا کر دی ہے، گزشتہ سال وکی کوشل سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کترینہ کیف کے مداحوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں تب شروع ہوئی جب کترینہ کیف کو ایئرپورٹ پر ڈھیلی ڈھالی شلوار قمیض پہنے ہوئے دیکھا گیا، ائیر پورٹ کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف نے ہلکے گلابی رنگ کا ڈھیلا ڈھالا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جس کو دیکھ کر لوگوں نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کے اندیشے ظاہر کیے۔
سوشل میڈیا صارفین کترینہ کی یہ فوٹیج دیکھ کر ان کو چار مہینے کی حاملہ بتا رہے ہیں لیکن اس میں کتنی سچائی ہے اس بارے کچھ کہا نہیں جا سکتا اور نہ ہی اس خبر کی کوئی تصدیق ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر زیادہ تر خواتین مداحوں نے کمنٹس میں دعوے کیے کہ کترینہ کیف حاملہ ہیں جب کہ بعض نے لکھا کہ اگر اداکارہ حاملہ ہیں تو یہ بہت اچھی خبر ہے، یقینی طور پر ان کے اور وکی کوشل کے مداح خوش ہوں گے، حاملہ ہونے کی خبروں پر تاحال کترینہ کیف نے کوئی رد عمل نہیں دیا، نہ ہی ان کے شوہر وکی کوشل اور خاندان کے قریبی ذرائع نے اس معاملے پر کوئی بات کی ہیں۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف نے ساتھی اداکار وکی کوشل سے 3 دسمبر 2021 کو چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد دھوم دھام سے شادی کی تھی، کترینہ کیف کے مسلمان اور وکی کوشل کے ہندو ہونے کی وجہ سے دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کرنے کے علاوہ کورٹ میرج بھی کی تھی۔
شادی کے بعد سے کترینہ کیف اپنے سسرال میں وقت گزار رہی ہیں اور اپنے خوبصورت لمحات کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں، کترینہ کیف کے کام کی بات کریں تو وہ سلمان خان کے ساتھ فلم ‘ٹائیگر 3’ میں نظر آنے والی ہیں۔ اسکے علاوہ وہ اپنی اگلی آنے والی فلم ‘میری کرسمس’ کو لے کر بھی سرخیوں میں ہیں۔
خیال رہے کہ وکی کوشل سے شادی سے پہلے عمومی طور پر یہ خیال کیا جاتا تھا کہ کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ شادی کریں گی جن کے ساتھ ان کی پچھلے 15 برس سے دوستی تھی۔

Related Articles

Back to top button