ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی خبریں گرم

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اوران کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں شعیب ملک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیاہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک کے ٹیم ممبر کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم اس کی تصدیق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا خود کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اِن دنوں دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام کررہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔

Related Articles

Back to top button