اداکارہ دیپکا پڈوکون اپنے شوہر کی بے غیرتی پر نہال

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کہلائی جانے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر رنبیر کپور کی بے غیرتی کا پول کھولتے ہوئے بتایا ہے کہ موصوف ان کی آنے والی بولڈ رومانٹک فلم ’گہرائیاں‘ میں ان کے ساتھی اداکار کے ساتھ چوما چاٹی کے سین دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ دپیکا پڈوکون کے مطابق ان کے شوہر نے ان کی فلم ’گہرائیاں‘ دیکھی ہیں، انہوں نے نہ صرف فلم کی تعریف کی بلکہ وہ ان کے بولڈ سین دیکھ کر بھی خوش ہوئے۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی، جس کے بعد پہلی بار اداکارہ نے کسی بولڈ فلم میں کام کیا ہے۔ دپیکا پڈوکون نے شادی کے بعد اگرچہ ’چھپاک‘ اور ’83‘ سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کیا مگر انہوں نے پہلی بار ’گہرائیاں‘ جیسی بولڈ فلم میں کام کیا ہے جس میں انہوں نے ساتھی اداکار کے ساتھ کسنگ کے سین بھی کیے ہیں۔

محب مرزا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں نیا کیا ہے؟

دپیکا پڈوکون کی بولڈ فلم ’گہرائیاں‘ میں ان کے ساتھ اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیریا کاروا مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ ’گہرائیاں‘ کی ہدایات شکن بترا نے دی ہیں اور اس کی کہانی دو خواتین کزنز اور ان کے رومانس کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں انتہائی رومانوی اور بولڈ مناظر ہیں اور دپیکا پڈوکون شادی کے بعد پہلی بار اس طرح کی کسی فلم میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم کے ٹریلر جاری ہونے کے بعد اس کے بولڈ مناظر کی وجہ سے دپیکا پڈوکون پر تنقید کی جا رہی تھی اور انہیں طعنے دیے جا رہے تھے کہ شاید ان کے شوہر اس فلم سے ناخوش ہوئے ہوں گے۔ تاہم اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ ان کے شوہر کو ان کی آنے والی فلم ’گہرائیاں‘ پر فخر ہے اور وہ ان کے کسنگ کے بولڈ مناظر دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ’گہرائیاں‘ میں کیے گئے بولڈ مناظر اور اس پر شوہر کے رد عمل پر کھل کر باتیں کیں۔

دپیکا پڈوکون سے جب پوچھا گیا کہ ان کے شوہر کا ان کی فلم کے بولڈ سین پر کیا رد عمل تھا؟ تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کا خیال ہے کہ ایسی باتوں پر بات کرنا ہی فضول ہے۔دپیکا پڈوکون نے وضاحت کی کہ وہ اور ان کے شوہر سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کو ذہن میں رکھتے ہی ںہیں اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button