اداکارہ علیزہ سلطان کا شوبز میں واپسی سے انکار

اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزہ سلطان نے طلاق کے بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور اس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ اپنے سابق شوہر کے ساتھ بچوں کی تحویل پر عدالتی جنگ کے دوران علیزے سلطان جب کورٹ روم سے باہر نکلیں تو میڈیا کے نمائندوں نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ لیکن اسکا جواب لفظوں میں دینے سے گریز کرتے ہوئے علیزہ مسکراتی ہوئی آگے بڑھ گئیں۔

اس پر ایک یوٹیوبر نے علیزہ سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بھی فیروز خان کی جانب سے 3 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس ملا ہے کیونکہ بقول ان کے آپ نے ان پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کو بد نام کیا ہے اور انکی ساکھ خراب کی ہے۔ لیکن علیزے اس سوال کا جواب دینے کی بجائے صرف مسکرائیں۔جب یوٹیوبر نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کے حوالے سے سوال کیا تو علیزہ سلطان نے مسکرا کر سر ہلاتے ہوئے اس خبر کی بھی تردید کر دی۔

خیال رہے کہ ان دنوں علیزہ سلطان سوشل میڈیا پر ’’پی آر‘‘ کے ذریعے فیشن برانڈز کے کپڑے زیب تن کرتی نظر آ رہی ہیں جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اب علیزہ شوبز انڈسٹری میں واپس آنے والی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ علیزہ سلطان اور فیروز خان کے درمیان علیحدگی کے بعد بچوں کی حوالگی اور اخراجات کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے، کیس کی سماعت کے لیے دونوں عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

حالیہ ہی میں اداکار فیروز خان نے اپنی سابق اہلیہ سمیت کئی شوبز شخصیات کو ہرجانے کا نوٹس بھیجتے ہوئے ان کی نجی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کر دی تھیں جس کے بعد انکی جانب سے فیروز خان کو نجی معلومات وائرل کرنے پر قانونی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ فیروز خان کے دونوں بچے اس وقت ان کی اہلیہ علیزہ سلطان کی تحویل میں ہیں اور انہیں مہینے میں دو بار ان سے ملنے کی اجازت ہے۔ خیال رہے کی علیزے سلطان نے چند ماہ پہلے فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کر کے ان سے خلع حاصل کر لی تھی۔ فیروز معروف فلمی اداکارہ حمائمہ ملک کے بھائی ہیں۔

سوشل میڈیا پراداکارشان کی بھتیجی کی ڈانس ویڈیووائرل

Related Articles

Back to top button