تیسری شادی پر عامر لیاقت کی 2 سابقہ بیویوں نے کیا کہا

تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر ان کی پہلی دو سابقہ بیویوں کی سوشل میڈیا پوسٹس وائرل ہیں۔ عامر لیاقت سے حال ہی میں خلع لینے والی ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے ٹوئٹر پر اپنے پیٍغام میں قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی۔ آیت میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ پاک دامنوں اور ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں.

ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور انکے لیے بڑا عذاب ہے۔ خیال رہے کہ طوبیٰ انور مشہور اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ 9 فروری کو طوبیٰ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے قریبی رشتہ دار اور دوست جانتے ہیں کہ میں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

تاہم اسی روز عامر لیاقت حسین نے دانیا شاہ نامی 18 سالہ لڑکی سے دوسری شادی رچانے کا اعلان کر دیا۔ عامر نے سوشل میڈیا پوسٹس میں تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے خود سے کم عمر 18 سالہ سیدہ دانیا شاہ سے شادی کرلی۔

اداکارہ سونیا مشال نے نکاح کرلیا

عامر لیاقت حسین کی سابق اور پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اگرچہ ان کی شادی پر براہ راست کوئی رد عمل نہیں دیا، تاہم انہوں نے حجاب کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک قول لکھا اور ان کی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

بشریٰ اقبال نے لکھا کہ ’ جو دل کے صاف ہوتے ہیں وہ رب کے خاص ہوتے ہیں‘ جس پر لوگوں نے ان کی شخصیت اور صبر کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں اسی طرح بہادر رہنے کا مشورہ بھی دیا۔ یاد رہے کہ بشری اقبال نے عامر لیاقت کی طوبی سے دوسری شادی کے بعد سال 2000 میں طلاق لے لی تھی۔

عامر اور طوبیٰ نے 2018 کے وسط میں شادی کی تھی مگر انہوں نے اس کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی۔ بشریٰ اقبال اور عامر لیاقت کے دو بچے بھی ہیں، جن میں ان کا بڑا بیٹا احمد 20 سال سے کا ہے جب کہ بیٹی دعا ابھی 18 سال کی نہیں ہوئیں۔ والد کی تیسری شادی پر دعا نے بھی رد عمل دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ ان سے خاندان سے متعلق سوال کر کے انہیں پریشان نہ کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button