کوک سٹوڈیو نے مومنہ مستحسن کی آواز میں نیا گانا ریلیز کر دیا

کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے گانوں نے اوپر تلے ہت ہو کر دھوم مچا دی ہے، اور ایک کے بعد ایک گانا سہر ہٹ ہونے لگا ہے۔ رواں برس جنوری میں شروع ہونیوالے کوک سٹوڈیو کے 10ویں گانے ’’بے پروا‘‘ کو بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔
بے پروا‘ رواں سیزن کا پہلا سولو گانا ہے، جسے مومنہ مستحسن نے گایا ہے، اس سے قبل ریلیز کیے جانے والے تمام گانوں کو ایک سے زائد گلوکاروں نے گایا ہے۔ کوک سٹوڈیو کے حالیہ سیزن میں مومنہ مستحن کا یہ دوسرا گانا ہے، ان کا پہلا گانا ’سجن ڈس نہ‘ کو 23 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا،جس میں عاطف اسلم نے ان کا ساتھ دیا تھا۔

یوں مومنہ مستحسن اب تک کی پہلی گلوکارہ بن گئیں، جن کا چودہویں سیزن میں دوسرا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے، ’’بے پرواہ‘‘ کی موسیقی ذوالفقار علی جبار المعروف زلفی نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی شاعری بھی مومنہ مستحسن، زلفی اور عدنان ڈھول نے لکھی ہے۔ مومنہ مستحن کے سولو گانے کو 7 مارچ کو جاری کیا گیا اور شائقین نے اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا، ’’بے پروا‘‘ سے قبل گزشتہ ماہ 28 فروری کو ’’کوک سٹوڈیو سیزن 14‘‘ کے نویں گانے معزز صارف کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے میشا شفیع اور ان کے فارس شفیع نے گایا تھا۔
معزز صارف سے قبل 21 فروری کو کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا آٹھواں گانا ’پیچھے ہٹ‘ ریلیز کیا گیا تھا، جسے جسٹن بیبیز اور حسن رحیم نے گایا تھا، اس سے قبل کوک سٹوڈیو کے ساتویں گانے ’یہ دنیا‘ کو 12 فروری کو جاری کیا گیا تھا، جسے یوزک بینڈ ’قراقرم‘ کے شیری خٹک نے طلحہٰ انجم اور فارس شفی کے ساتھ گایا تھا۔

اس سے قبل علی سیٹھی اور شے گل کے گانے ’پسوڑی‘ کو سات فروری کو جاری کیا گیا تھا، ’پسوڑی‘ کوک اسٹوڈیو کا سب سے زیادہ تیزی سے 20 لاکھ بار دیکھا جانے والا گانا بھی بنا تھا، ’’پسوڑی‘‘ سے پہلے یکم فروری کو پنجابی زبان کا گانا ’نیڑے نیڑے وس ڈھولا‘ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے ’دی سوچ بینڈ‘ اور ’بٹ برادرز‘ نے گایا تھا۔

اس سے قبل گریمی ایوارڈ نامزد یافتہ امریکی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی آواز میں ’محرم‘ کو 28 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا، عروج آفتاب کے گانے سے قبل 23 جنوری کو عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ’سجن ڈس نہ‘ بھی پنجابی زبان میں ریلیز کیا گیا تھا۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا دوسرا گانا ’کنا یاری‘ گزشتہ ماہ 19 جنوری کو ایوا بی، کیفی خلیل اور عبدالوہاب بگٹی کی آواز میں جاری کیا گیا تھا، کوک سٹوڈیو کا آغاز 14 جنوری سے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ’تو جھوم‘ سے ہوا تھا، جسے شائقین نے خوب سراہا تھا۔

Cook Studios has released a new song in the voice of Momina

Related Articles

Back to top button