اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے مداحوں کو کیسے چونکا دیا؟

معروف اداکارہ اقرا عزیز اپنی لاجواب اداکاری سے تو مداحوں کو اپنا گرویدہ بناتی ہی ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے ایسا ایڈونچر سر انجام دیا کہ جس سے انکے مداح نہ صرف انکی بہادری کے گرویدہ ہو گئے بلکہ اپنی انگلیوں کو بھی دانتوں میں دبا لیا۔ ان دنوں دبئی میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ چھٹیاں انجوائے کرنے والی اقرا عزیز نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، یہ ویڈیو ہے ’’سکائی ڈائیونگ‘‘ کی۔ یعنی اڑتے ہوئے جہاز سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے کی۔
اپنی ویڈیو کے ساتھ دیئے گئے کیپشن میں جہاں اقرا نے اپنے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’بلاشبہ میں نے اب تک کا سب سے زیادہ بہادری کا کام کیا ہے، ویڈیو میں جب سکائی ڈائیونگ اسسٹنٹ نے جہاز میں ڈائیونگ سے قبل ان سے ان کی رائے پوچھی تو اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ جی میں اس کام کے لیے بہت پرجوش ہوں اور تیار ہوں۔ اس کے بعد انہوں نے اڑتے ہوئے جہاز سے چھلانگ لگا دی۔

پاکستان کو چین سے 2 ارب ڈالرز کا سستا قرضہ ملنے کی امید

پاکستانی اداکارہ کی سکائی ڈائیونگ کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والوں میں سے کسی نے ان سے اس ایڈونچر پر آنے والے اخراجات کی تفصیل جاننا چاہی تو کوئی ان کی کارکردگی کو سراہتا رہا۔
عادل نے سکائی ڈائیونگ پر اداکارہ کو ’بہت شاندار اور بہادر‘ قرار دیا تو بریڈ کے ہینڈل سے لکھا گیا کہ بہادر لڑکی، اب آپ کچھ بھی کرسکتی ہیں، دانش شیخ ایڈونچر کے مناظر دیکھ کر محظوظ ہوئے تو کہا کہ ہمیں بھی کرنا ہے ایک بار، میرا خواب ہے۔ رانجھا رانجھا کر دی، سنو چندا، قربان اور خدا اور محبت جیسے سُپرہٹ ڈرامے دینے والی اداکارہ اقرا عزیز کچھ عرصے سے اپنے بیٹے کبیر کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے کسی نئے پروجیکٹ سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، دوسری جانب اقرا کے شوہر یاسر حسین کی فلم ’پیچھے تو دیکھو‘ کچھ عرصہ قبل ریلیز ہوئی تھی جو فلم بینوں کو کچھ خاص متاثر نہیں کر سکی۔
یاد رہے کہ اقرا عزیز سے پہلے بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی بھی دبئی میں سکائی ڈائیونگ کرنے کی تصاویر وائرل ہوتی رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button