شوہر بدلی کی کہانی، شیزا اور فضا سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینل اے پلس کا ایک لانگ پلے جڑواں اپنی اوٹ پٹانگ کہانی کے باعث دو سال بعد سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنا ہوا ہے اور اس کے مرکزی کرداروں شیزا اور فضا بارے دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اے پلس پر ٹی وی سیریز حقیقت “میں ایک لانگ پلے” جڑواں “ 2020 میں نشر کیا گیا تھا جس میں دو ہمشکل جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر شیزا اور فضا کا بہت تذکرہ ہے اور سوشل میڈیا صارفین ان ناموں کے ساتھ دلچسپ میمز شئیر کررہے ہیں۔ ناقدین کہتے ہیں کہ ڈرامہ دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے جیسے کہانی پر کام ہی نہیں کیا گیا اور اسی وجہ سے اس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ہے۔ اس ڈرامے میں مرکزی کردار کرن تعبیر اور حسن خان نے ادا کیا ہے۔

جڑواں کی کہانی 2 بہنوں کے گرد گھومتی ہے جو جڑواں اور ہمشکل ہوتی ہیں اور ان کا نام فضا اور شیزہ ہے۔ دوسری جانب آج 2 سال بعد اس ڈرامے کے کچھ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جس کے بعد ان بہنوں کے کردار ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہو چکے ہیں۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں ہم شکل بہنوں کی شادی دو بھائیوں زین اور فراز سے ہوتی ہے جنہوں نے شادی سے پہلے اپنے شوہروں کو نہیں دیکھا ہوتا کیونکہ ان کی والدہ کہتی ہیں کہ جب لڑکے والوں نے ہماری بیٹیوں کی تصاویر نہیں منگوائی تو ہمیں بھی لڑکوں کی تصاویر نہیں منگوانی چاہیے۔

ڈرامے کے وائرل کلپ میں دکھا یا ہے کہ فضا کو بروقت شوہر کے تبدیل ہونے کا علم نہیں ہو پاتا جبکہ شیزہ پر جب تک یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے کیونکہ وہ سہاگ رات منا چکی ہوتی ہے۔ جب فضا پر حقیقت آشکار ہوتی ہے تو وہ بھی مارے شرم کے اپنی کلائی پر چھری چلا کر خودکشی کی کوشش کرتی ہے۔

لڑکوں کی والدہ الزام لگاتی ہیں کہ انہوں نے دلہنوں کو کمروں تک پہچانے کی ذمے داری پھوپھو کو سونپی تھی لیکن چونکہ وہ شروع سے ان شادیوں کے حق میں نہیں تھیں اس لیے اس نے جان بوجھ کر دلہنوں کو غلط کمروں میں بھیج دیا۔ لڑکوں کی والدہ اپنے الزام کے سچ ہونے کی دلیل کے طور پر قرآن لیکر آتی ہیں تاہم پھوپھو قرآن پر جھوٹی قسم اٹھا کر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ملکہ ترنم کی بیٹی نے ’نور جہاں‘ فیشن برانڈ لانچ کر دیا

آگے چل کر دکھا یا جاتا ہے کہ پھوپھو نے واقعی دونوں بہنوں کو غلط کمروں میں بھیجا تھا کیونکہ وہ فراز کی شادی اپنی بیٹی سے کروانا چاہتی تھیں۔ بعدازاں دونوں بہنیں میکے چلی جاتی ہیں اور ان کے گھر والے کوئی درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسی دوران پھوپھو اپنی کمپیوٹر سائنس میں تعلیم یافتہ بیٹی کی مدد سے لڑکیوں کی بوگس تصاویر بنوا کر انہیں طلاق دلوا کر اپنی بیٹی کی شادی فراز سے طے کروانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔ ڈرامے کا اختتام اس طرح ہوتا ہے کہ قرآن پر جھوٹی قسم اٹھانے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ شادی سے ایک دن پہلے ان کی بیٹی حادثے کا شکار ہو کر مر جاتی ہے جس کے بعد پھوپھو کا ضمیر انہیں ملامت کرتا ہے اور وہ سچ سامنے لے آتی ہیں۔ یوں دونوں بہنوں کی شادی دوبارہ ہوجاتی ہے تاہم اس مرتبہ دونوں جوڑے کمرے میں جانے کے بعد سب سے پہلے اپنا تعارف کرواتے ہیں۔اس مرتبہ فضا کی شادی فراز اور شیزا کی زین سے انجام پاتی ہے۔

یہ کلپ وائرل ہوا تو سوشل میڈیا صارفین کو نیا موضوع مل گیا اور وہ دلچسپ میمز شئیر کرتے رہے، سوشل میڈیا صارفین کبھی کسی کو شیزا اور فضا بناتے رہے تو کبھی کلپس شئیر کرتے رہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے میمز شئیر کرنے اور دلچسپ تبصروں کیلئے بالی وڈ کا تڑکہ بھی لگایا اور ایسے مختلف کلپس شئیر کیے جن میں دلچسپ جڑواں کردار ہیں۔

شیزا اور فضاء کے معاملے پر پاکستانی اور غیرملکی کرکٹرز بھی محفوظ نہ رہے اور سوشل میڈیا صارفین نے انکی مختلف تصاویر، بیانات اور کلپس کے ذریعے دلچسپ میمز شئیر کیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کےنزدیک اس کہانی میں بھی ایک پھوپھو کی سازش نکلی۔

Related Articles

Back to top button