شاہ رخ کے بیٹے کا اعتراف جرم، ایک روز کیلئے جیل منتقل

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے عدالت میں‌ پیش ہو کر منشیات استعمال کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا جس پر ان کو ایک روز کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر جاری پارٹی پر چھاپہ کے دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو حراست میں‌ لیا تھا ، اس دوران سیکیورٹی فورسز نے آریان کے فون کو بھی ضبط کر لیا جس کا مقصد منشیات کی خریداری کے متعلق شواہد اکٹھے کرنا تھا۔

دوران تفتیش آریان رو پڑے اور اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ گزشتہ چار سال سے منشیات استعمال کر رہے ہیں‌ جبکہ امریکہ اور دبئی کے دورے پر بھی انھوں‌ نے منشیات کا استعمال کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button