ملکہ ترنم کی بیٹی نے ’نور جہاں‘ فیشن برانڈ لانچ کر دیا

ملکہ ترنم نور جہاں کی صاحبزادی نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کے نام سے ‘نور جہاں بائے نازیہ’ نامہ فیشن برانڈ لانچ کر دیا ہے جس کا بنیادی مقصد اپنی والدہ سے محبت کا اظہار اور ان کا نام زندہ رکھنا ہے۔ معروف میک اپ آرٹسٹ نازیہ اعجاز نے ایک انسٹا گرام ویڈیو میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ دیگر انسانوں کی طرح وہ بھی سب سے زیادہ محبت اپنی والدہ سے کرتی ہیں اور چوں کہ ان کی والدہ سے دیگر لوگ بھی پیار کرتے ہیں، اسی لیے انہوں نے ان کے نام سے برانڈ متعارف کرایا ہے۔

نازیہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ان کی والدہ نور جہاں نہ صرف پاکستان کی نمبر ون گلوکارہ تھی بلکہ ایک فیشن آئیکون بھی تھیں اور ان کے لباس اور انداز کو خواتین میں نہایت پسند کیا جاتا تھا، اسی لیے میں نے ان کے نام سے ہی دیدہ زیب ملبوسات کا برانڈ متعارف کرایا ہے۔

ملکہ ترنم کی صاحبزادی کے مطابق ان کی والدہ نے بدلتے وقت کے ساتھ اپنے میک اپ، لباس، اسٹائل اور فیشن کو بھی تبدیل کیا، جس وجہ سے وہ مسلسل ایک آئیکون رہیں۔انہوں نے انسانی زندگی پر والدہ کے اثرات و اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نور جہاں ان کی شخصیت پر اس قدر اثر انداز ہیں کہ آج تک انہوں نے والدہ کو اپنے وجود سے الگ محسوس ہی نہیں کیا۔ نازیہ اعجاز کے مطابق ان کا شوق تصاویر اور وژوئل بنانا تھا، تاہم وہ فیشن، میک اپ اور آرٹ کی بھی فین ہیں اور انہیں یہ سب اپنی والدہ ملکہ ترنم نورجہاں سے ورثے میں ملا۔

شوہر بدلی کی کہانی، شیزا اور فضا سوشل میڈیا پر وائرل

نازیہ اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ’نور جہاں بائے نازیہ‘ کے نام سے فیشن برانڈ متعارف کرایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ کے دستخط کو اہنے برانڈ کی بنائی ہوئی ہر چیز میں استعمال کریں گی۔ نازیہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ جس طرح وہ ان کی والدہ کو چاہتے تھے، جس قدر لوگ ملکہ ترنم کو پیار اور محبت دیتے رہے.

اسی طرح ان کے نام سے متعارف کرائے گئے برانڈ کو بھی سپورٹ کیا جائے۔ ’نور جہاں بائے نازیہ‘ کے بینر تلے ابتدائی طور پر نازیہ نے دیدہ زیب خواتین کے لباس متعارف کرائے ہیں، تاہم ممکنہ طور پر وہ میک اپ سمیت دیگر مصنوعات بھی متعارف کرائیں گی۔ اس برانڈ نے حال ہی میں نئے سال کی مناسبت سے کچھ ملبوسات متعارف کرائے تھے جنہیں کافی پسند کیا گیا۔ یاد رہے کہ نازیہ اعجاز ملکہ ترنم کے شوہر اعجاز درانی کی اولاد ہیں۔

Related Articles

Back to top button