حریم شاہ کی گرفتاری کی خبر میں کتنی حقیقت ہے؟

اکثر تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے بارے میں اب یہ خبر آئی ہے کہ انھیں ترکی کے ایک ایئرپورٹ سے مسقط پرواز کرنے سے پہلے بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حریم شاہ کو شوہر کے ہمراہ ترکی کے ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا ہے اور دونوں سے بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ سونا اور غیر ملکی کرنسی حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ اپنے لندن میں مقیم ایک پاکستانی دوست کے ایما پر سمگل کر رہے تھے، سونے اور کرنسی کو سوٹ کیسوں کے مختلف خانوں میں چھپایا گیا تھا، حریم شاہ کی گرفتاری کی خبر ٹوئٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہے۔
دوسری جانب سما ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ٹک ٹاکر کو انکے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ترکی کے ایئرپورٹ سے خلیجی ملک عمان اُڑان بھرتے وقت گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ بلال شاہ پہلے کراچی پولیس سروس میں ہوتے تھے لیکن اب امپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرتے ہیں۔
پاکستسنی جوڑا پچھلے کئی ماہ سے پاکستان سے باہر ہے کیونکہ ایف آئی اے نے دونوں کے وارنٹ گرفتاری نکال رکھے ہیں جنکی بنیادی وجہ حریم شاہ کی جانب سے ایک ویڈیو میں کیا جانے والا یہ دعویٰ ہے کہ وہ بھاری کرنسی سمگل کر کے پاکستان سے نکل آئی اور ایف آئی اے والے سوتے رہ گے۔

کراچی سے لاپتہ ہونیوالی لڑکیوں دعا زہرہ اورنمرہ کا سراغ مل گیا

سما ٹی وہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاکر اپنے شوہر کے ہمراہ ترکی سے عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے روانہ ہو رہی تھیں مگر ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران انہیں تب حراست میں لے لیا گیا جب ان کے سامان سے بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔
دوسری جانب جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹک ٹاکر کے قریبی رشتے داروں نے ان کی گرفتاری کی خبروں کو مسترد کردیا ہے اور بتایا ہے کہ حریم شاہ کا مسقط سفر کرنے کا کوئی پروگرام ہی نہیں تھا تو وہ گرفتار کیسے ہو گئیں۔ حریم شاہ کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ وہ گزشتہ برس سے بیرون ملک ہیں اور وہ ترکی کے علاوہ برطانیہ، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کے سفر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے پچھلے سال بلال شاہ سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں اور ابھی تک واپس نہیں آئی۔
پاکستان میں حریم شاہ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارہ کرنسی اسمگلنگ کیس کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ویڈیو میں منی لانڈرنگ کرنے کا اعتراف کیا تھا اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم انہوں نے اپنے خلاف دائر کیسز پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ یہ درخواست دائر کیے جانے کے بعد رواں سال کے آغاز میں 28 جنوری کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے متعدد بینکوں سے حریم شاہ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کو کہا تھا۔

Related Articles

Back to top button