لتا کے بعد ان کے اربوں کے اثاثوں کا مالک کون بنے گا؟

حال ہی میں انتقال کر جانے والی معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشگر نے چونکہ ساری زندگی شادی نہیں کی تھی لہذا اب یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ انکے عالی شان گھر، قیمتی گاڑیوں اور اربوں روپوں کے اثاثوں کا وارث کون بن رہا ہے؟ ممبئی میں پرابھو کنج بھون کے نام سے واقع لتا منگکشکر کا عالیشان گھر، بینک بیلنس اور شیورلے، کرائسلر اور بیوک جیسی لگژری گاڑیاں ان کی میراث ہیں جنہیں اب کوئی خوش قسمت ہی استعمال کرے گا۔

لتا منگیشکر اب اس دنیا میں نہیں رہیں لیکن ان کا لازوال کیرئیر جہاں بے شمار اعزازات اور ایوارڈز سے بھرا پڑا ہے وہیں انہوں نے اربوں کی جائیداد بھی بنائی۔ لتا کے انتقال کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ ان کی جائیداد کا اصل وارث کون ہے لیکن سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ لتا کی جائیداد کی مالیت کیا ہے؟

اداکارہ آمنہ الیاس کسنگ سین کس کے ساتھ فلمانا چاہتی ہیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا کی زندگی بھر کی جمع پونجی یعنی ان کے اثاثوں کی کل مالیت 360 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ لتا کے پاس کاروں کا بھی بڑا پول تھا، انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدا میں ہی شیورلے خریدی، ان کے گیراج میں ایک بیوک، کرائسلر اور مرسڈیز بھی تھی۔

بھارتی میڈیا کے۔مطابق لتا منگیشکر کی ماہانہ آمدنی تقریباً 40 لاکھ روپے تھی جو انہیں گانوں کی رئیلیٹی کی صورت میں ملتے تھے۔ چونکہ لتا نے شادی نہیں کی اس لیے ان کی آخری رسومات بھی ان کے بھائی ہردی ناتھ منگیشر نے ادا کی جس کے پیش نظر بھارتی میڈیا میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ لتا کے بعد ان کی جائیداد کے اصل وارث بھی ان کے بھائی ہی ہوں گے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہ آسکی ہے۔

Related Articles

Back to top button