سونالی باندرے نے کیرئیر کے آغاز میں بُری فلمیں کیوں کیں؟

1994 میں فلم ’’آگ‘‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ سونالی باندرے نے اعتراف کیا ہے کہ کیرئیر کے آغاز پر انہوں نے بہت بُری فلمیں کیں جن کو انہون نے خود بھی آج تک نہیں دیکھا ہے۔ ماضی کی مقبول بالی ووڈ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ پیسوں کی ضرورت کے باعث کیریئر کے آغاز میں انہوں نے بُری فلمیں بھی کیں، سونالی باندرے نے ابتدائی طور پر زیادہ تر ایسی فلموں میں کام کیا جن میں ان کا کردار مختصر اور غیر اہم ہوتا تھا، انہیں 1996 کی اجے دیوگن کی فلم ’دل جلے‘ سے شہرت حاصل ہوئی مگر اسکے بعد بھی وہ ایسی کئی فلموں میں دکھائی دیں، جن میں ان کا کردار کوئی خاص نہیں تھا۔ اگرچہ سونالی شروع سے ہی بطور ہیروئن فلموں میں دکھائی دیں مگر اس کے باوجود ان کے کردار کو غیر اہم کر کے دکھایا جاتا تھا، جس وجہ سے ان پر کرداروں کے انتخاب پر تنقید بھی کی جاتی رہی مگر اب انکشاف کیا کہ مختصر یا غیر اہم کرداروں کی فلمیں اس لیے کیں، کیوںکہ انہیں پیسوں کی ضرورت ہوتی تھی۔

زلفی بخاری عمران اور بشریٰ کا جھوٹا دفاع کرتے پکڑے گئے

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سونالی باندرے نے کہا کہ وہ حادثاتی طور پر شوبز میں آئیں، ان کے خاندان کے کسی فرد کا تعلق شوبز سے نہیں تھا۔ اداکارہ کے مطابق جب وہ فلموں میں آئیں تو ان کا کوئی جاننے والا بالی ووڈ میں نہیں تھا اور اس وقت ان کا خاندان سخت مالی مسائل سے دوچار تھا، جس وجہ سے مجبوری میں وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں۔ سونالی نے اعتراف کیا کہ تب انہیں بھی مختصر یا غیر اہم کردار والی فلموں میں کام کرنا عجیب لگتا تھا مگر جب وہ پیسے کمانے کا سوچتیں تو مجبور ہوکر ہر طرح کا کردار ادا کر لیتی تھیں۔باداکارہ کے مطابق چوںکہ اس وقت انہیں گھر کا کرایہ دینے سمیت دیگر اخراجات بھی چلانے تھے، اس لیے کرداروں کے انتخاب کے بغیر ہی ہر طرح کی فلمیں کیں اور وہ خود بھی اپنی کئی فلموں کو بُرا سمجھتی ہیں، جس وجہ سے تاحال وہ دیکھی ہی نہیں۔ناداکارہ نے انٹرویو اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو کے وقت دیا ہے، وہ جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کی ویب سیریز ’دی بروکن نیوز‘ میں دکھائی دیں گی، جو کہ بی بی سی کی سیریز ’پریس‘ کا ہندی ورژن ہے۔ یاد رہے کہ کچھ برس پہلے سونالی کینسر کا شکار ہو گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے علاج کروایا اور اب صحت یاب ہو چکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button