آئینی ترامیم پر دو روز میں اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کےساتھ مشاورت کی جائے گی : اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر آئندہ دو روز میں اتحادی جماعتوں اور حزب اختلاف کےساتھ مشاورت کی جائےگی۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ آئینی ترامیم پر کام جاری ہے،کچھ فریقین کی طرف سےتجاویز موصول ہوئی ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ آئینی ترامیم کےمتعلق وکلا تنظیموں نےبھی اپنی سفارشات دےدی ہیں۔
قبل ازیں جمعرات کو ہی مولانا فضل الرحمٰن نےکہا تھاکہ آئینی ترمیم پر کسی صورت حکومت کےساتھ نہیں چلیں گے،حیرت ہےکہ انہیں آئینی ترامیم میں کس بات کی عجلت ہے۔انہوں نے بتایاتھا کہ آئینی ترمیم کےلیے کہا گیاکہ اتوار کو ہی کرنا ہےورنہ پیر کو آسمان گر جائے گا۔ان کاکہنا تھاکہ آئینی ترمیم کےمعاملے میں جلد بازی قابل قبول نہیں، 18ویں ترمیم کے لیے ہم نے 9 ماہ سوچ بچار کی تھی۔
یا رہے کہ چند ہفتےقبل وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ میں آئینی ترامیم پیش کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم منظوری کےلیے درکار ووٹ مکمل نہ ہونے کےباعث اسے کچھ عرصے کےلیے مؤخر کر دیا تھا۔