’’اداکار حمزہ علی عباسی کی ٹی وی سکرین پر واپسی‘‘

معروف اداکار حمزہ علی عباسی شوبز سے ڈھائی سال کی طویل دوری کے بعد دوبارہ ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گے، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل پیارے افضل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار حمزہ علی عباسی کی جلد ڈرامہ انڈسٹری پر واپسی ہو رہی ہے۔حمزہ علی عباسی نے اگست 2020 میں مختلف وجوہات کی بنا پر شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا، گزشتہ دو سال سے اگرچہ حمزہ علی عباسی ٹی وی شوز میں بطور مہمان دکھائی دیئے، تاہم انہوں نے بطور اداکار یا گلوکار کسی منصوبے میں حصہ نہیں لیا تھا۔تاہم انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان کے ایک سال بعد ہی عندیہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر جلد شوبز میں واپسی کریں گے، تاہم 2022 میں ایک انٹرویو کے دوران وہ شوبز میں واپسی کے حوالے سے تذبذب کا شکار دکھائی دیئے تھے، اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ حمزہ علی عباسی ایک مرتبہ پھر ٹی وی انڈسٹری میں واپس آ رہے ہیں اور ان کا ڈرامہ جلد نشر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’’پیارے افضل‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ہمراہ عائزہ خان، سوہائے علی ابڑو و دیگر شامل تھے۔شوبز سے طویل دوری کے بعد واپسی پر حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کر رہے ہیں جہاں مداح ان سے سوالات کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم، فیس بُک پر حمزہ علی عباسی کے ایک مداح نے کمنٹ باکس میں اُن سے سوال کیا "اگر آپ کو یاد ہو تو آپ نے شوبز کو الوداع کہہ دیا تھا؟ جس کا حمزہ علی عباسی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ”میں نے مذہب کا مطالعہ کرنے کے لیے بہت طویل وقفہ لیا تھا۔دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی کچھ صارفین نے حمزہ علی عباسی سے سوالات کیے۔واضح رہے کہ 2019 میں حمزہ علی عباسی نے دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے 3 سال بعد ان کی بلاک بسٹر فلم” دی لیجنڈ آف مولاجٹ” ریلیز ہوئی تھی، جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے، فلم میں حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھ

Back to top button