اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر قبضے کا دوبارہ منصوبہ بنالیا
اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر دوبارہ قبضے کیلئے منصوبہ بنالیا۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر مہینوں تک جاری رہنے والی اس جنگ میں حماس پر فتح حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اسرائیل ایک بار پھر غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر کنٹرول سنبھال لے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت جنگ اپنے عروج پر ہے اور اس جنگ کو جیتنے کا خواب اسرائیل کے فلاڈیلفی کوریڈور بفر زون پر قبضے کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔