بھارتی فوج نے 2علما سمیت 5 کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے دو ممتازعلما سمیت 5 افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس حراست میں لیے گئے افراد میں مولانا مشتاق احمد ویری اور عبدالرشید داؤدی شامل ہیں جبکہ دیگر 3 افراد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ایک بیان میں سیکریٹری اطلاعات کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر وپاکستان امتیاز وانی نے کہا کہ حکام پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت علما کو جموں کی جیل میں منتقل کررہے ہیں۔

انکاکہنا تھاایک ظالمانہ قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو سال تک بغیر کسی الزام یا مقدمے کے حراست میں رکھا جا سکتا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو بولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر وپاکستان کے سیکریٹری اطلاعات امتیاز وانی نے کہا کہ حریت کانفرنس، صحافیوں اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور ان پر کالے قانون ”پی ایس اے“ کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور اب علما کو خاموش کرایا جا رہا ہے۔

Back to top button