آئینی ترمیم پر عمران خان سے مشاورت ہوگئی : بیرسٹر گوہر

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ختم ہوگئی۔ کانفرنس روم میں ملاقات تقریباً سوا گھنٹہ جاری رہی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے  ملاقات اور مشاورت بھی ہوگئی، عمران خان سے ملاقات کےبعد مزید مشاورت کریں گے۔

عمران خان کی جانب سے آئینی ترمیم کےلیے منظوری سےمتعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اس بارے مولانا فضل الرحمٰن سے مل کے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ‏عمران خان بالکل ٹھیک ہیں۔

آئینی ترامیم: سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل

قبل ازیں پی ٹی آئی کے پانچ رکنی وفد کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی قیادت نے 3 رہنماؤں کو اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل جانے سے انکار کر دیا تھا اور واضح کیاتھا کہ 5 پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت دی جائےگی تبھی وہ اڈیالہ جیل جائیں گے۔

Back to top button