حکومت آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے  اقدامات اٹھا رہی ہے

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ حکومت آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا ۔

وزیراعظم شہبازشریف کااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پاکستان  کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت زیادہ استعداد ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ حکومت آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ؛آئی ٹی انڈسٹری ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دے۔ پاکستانی انٹرپرینیورز نے آئی ٹی سیکٹر کے فروغ اور ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔

وزیراعظم نے حکومت اور آئی ٹی انڈسٹری کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل کو فی الفور حل کرنے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی برآمدات  بڑھانے کیلئے عملی اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں ۔

شہبازشریف نے گورنر سٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ سافٹ ویئر پراڈکٹس کے برآمد کنندگان کے ڈیبٹ کارڈ اور فارن کرنسی کے معاملات میں بینکوں کی طرف سے کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔ملک میں آئی ٹی پروفیشنلز کی تعداد بڑھانے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن، جامعات اور تربیتی ادارے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں ۔

Back to top button