روزانہ تین کپ چائے صحت کیلئے کتنی مفید ہے
طبی ماہرین کے مطابق روزانہ تین کپ چائے انسانی بڑھاپے کو شکست دینے کے لیے کافی ہے، چینی محققین کے مطابق سیاہ اور سبز چائے میں موجود پولی فینولز، تھینائن اور کیفین جیسے صحت مند کیمیاء خلیوں کو پہنچے نقصان کو کم کرتے ہوئے اعضاء کو طویل مدت تک فعال رکھ کر عمر بڑھنے کے عمل پر مثبت اثرات مرتب کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔تحقیق میں سب سے زیادہ فوائد ان افراد میں دیکھے گئے جو مستقل چائے پینے والے تھے لیکن لوگوں کا یہ عادت اپنا کر صحت کو بہتر کرنا بھی مشاہدے میں آیا۔ سیچوان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یی شیانگ کے مطابق محققین کو تحقیق میں مشاہدہ ہوا کہ روزانہ تین کپ چائے کی کھپت بڑھاپے کے خلاف فوائد فراہم کر سکتا ہےجس کی وجہ چائے میں متعدد بائیو ایکٹیو مرکبات کا موجود ہونا ہے۔اس سے قبل کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چائے پینے سے ذیا بیطس اور قلبی مرض کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے، چائے میں پولی فینولز نامی مرکبات پائے جاتے ہیں جو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور یہ کینسر اور ڈیمیشنیا جیسی اعصابی بیماریوں سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔