ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچانے میں مددگار بہترین پھل

دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات دل کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج کے نتیجے میں ہوتی ہے۔دل کی صحت سے جڑے مسائل بشمول ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی یا اس عضو کے مختلف حصوں کو پہنچنے والے ہر قسم کے نقصان کے لیے امراض قلب کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور تمباکو نوشی کو دل کے متعدد امراض کا خطرہ بڑھانے والے عناصر تصور کیا جاتا ہے مگر طرز زندگی کی تبدیلیاں بھی اس حوالے سے اہم ہوتی ہیں۔ایسا تصور کیا جاتا ہے کہ امراض قلب کا سامنا بڑھاپے یا کم از کم درمیانی عمر میں ہوتا ہے۔
مگر حالیہ برسوں میں جوان افراد میں دل کے امراض کی شرح میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ چند عام پھلوں کا استعمال عادت بنانے سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
کیلوں میں پوٹاشیم نامی منرل موجود ہوتا ہے اور یہ دل کی صحت کے لیے بہت اہم غذائی جز ہے۔پوٹاشیم ہمارے جسم میں بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔پوٹاشیم سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں جبکہ ہڈیوں اور
مسلز کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔