سندھ میں مزید کسی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں مزید کسی شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی. کورونا وائرس سے عوام خوف میں مبتلا نہ ہوں ، عام شہریوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔ امید ہے کہ پیر کے روز سے اسکول کھل جائیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران سے آئے 952 میں سے 650 افراد کو کرونا وائرس سے کلئیر قرار دے دیا گیا ہے۔۔۔ تاہم ان افراد کو 14 روز تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ سندھ سے 1419 افراد ایران گئے ان میں سے 952 واپس آچکے ہیں، 467 افراد کو ٹیسٹ کے کلئیر قرار دے دیا گیا ہے، تاہم انہیں 14 روز تک گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ متحد ہوکر اس مشکل صورتحال سے نبردآزما ہوکر چھٹکارا پانے میں مصروف ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button