سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 1900 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 386 روپے ہے۔ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2070 ڈالر فی اونس ہے۔

Back to top button