شہباز شریف، حمزہ کی عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی آشیانہ اور رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالت حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت کے دوران گواہوں کو 13 اگست کو طلب کر لیا ہے، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز نے مون سون کے پیش نظر میٹنگ کی سربراہی کرنی ہے اس لیے عدالت پیش نہیں ہو سکتے، عدالت کی جانب سے حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

احتساب عدالت رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالت شہباز شریف کو پہلے ہی مستقل حاضری معافی دے چکی ہے، احتساب عدالت نے مزید سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

Back to top button