لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان اور دیگر ملزمان بری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کردیا۔
سول جج شہزاد خان نےدرخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کےلیے درخواست دائر
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے راجہ خرم شہزاد،علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کو بھی کیس سے بری کردیا۔
واضح رہےکہ عمران خان اور دیگر کےخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔